ویب ڈیسک ::انسٹاگرام اسٹوری معمولی لمحات کو دوسروں کے ساتھ شیئر کرنے کا ایک عمدہ طریقہ ہے۔
ابھی اگر آپ انسٹاگرام استعمال کرتے ہیں تو آپ کو پتا ہوگا کہ انسٹاگرام اسٹوری پر کیمرہ ٹول موجود ہوتا ہے جس سے آپ تصویر لے کر اور اسے مختلف افیکٹس کے ساتھ فوراً ہی پوسٹ کرسکتے ہیں۔
تاہم اب انسٹاگرام کی جانب سے جلد ہی ’ڈرافٹ ‘ فیچر متعارف کیا جائے گا جس سے آپ انسٹا اسٹوری کو محفوظ کرپائیں گے اور بعدازاں اس میں ترمیم بھی کرپائیں گے۔
ابھی اگر آپ ایفیکٹس کے ساتھ اسٹوری کی تصویر کو محفوظ کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو انسٹاگرام اسے آپ کی لائبریری میں بطور ویڈیو اسٹور کردیتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ فی الحال ان ایفکٹس کو محفوظ کرنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے۔اس کے علاوہ انسٹاگرام اسٹوری پر رد عمل کے اظہار کے لیے مختلف فیچرز متعارف کروائے جائیں گے جن میں کسی ایک کا انتخاب کرتے ہوئے صارف کسی بھی صارف کی انسٹاگرام اسٹوری پر رد عمل کا اظہار کرپائے گا۔
