شرح نمو میں 9.7فیصد، مئی میں6.3فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک گذشتہ مالی سال 2016-17 میں اپریل کے دوران بڑے صنعتی اداروں کے شعبہ کی شرح نمو میں9.7فیصد جبکہ مئی کے دوران 6.3 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2016-17 کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران ایل ایس ایم کے شعبہ کی شرح ترقی 5.7 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ایل ایس ایم کا شعبہ مینوفیکچرنگ کے شعبہ میں80 فیصد جبکہ مجموعی قومی پیداوارجی ڈی پی میں10.7 فیصد کا حصہ دار ہے جبکہ مینوفیکچرنگ کی چھوٹی صنعتوں کا جی ڈی پی میں حصہ1.8 فیصد اور مینوفیکچرنگ میں13.7 فیصد ہے۔ پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران ایل ایس ایم کے شعبہ میں چمڑے ، انجنئیرنگ مصنوعات، ربڑ مصنوعات اور کیمیکلز کی صنعتوں کی کارکردگی میں کمی جبکہ آئل ریفائنری ، پیپر اینڈ بورڈ، پٹرولیم مصنوعات ، آئرن اور سٹیل اور ادویہ سازی ، تمباکو اور الیکٹرانکس سمیت ٹیکسٹائلز کی صنعت کی شرح ترقی میں اضافہ کے باعث ایل ایس ایم کے شعبہ کی مجموعی کارکردگی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.