ٹرمپ انتظامیہ ایٹمی معاہدے کی کھلی مخالفت کر رہی ہے ،ایران

پیرس جدت ویب ڈیسک ایران نے ایٹمی معاہدے کو ایک بین الاقوامی معاہدہ قرار دیتے ہوئے اس سلسلے میں امریکی صدر ٹرمپ کے دوہرے معیار پر کڑی تنقید کی ہے۔ارنا نیوز کے مطابق ایران کے خارجہ تعلقات کی اسٹریٹیجک کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر کمال خرازی نے پیرس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ، جہاں ایٹمی معاہدے کی کھلی مخالفت کر رہی ہے وہیں وہ ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد اور بین الاقوامی بینکوں پر دباؤ ڈال کر نہ صرف ایٹمی معاہدے کی روح بلکہ اس کے متن کی بھی خلاف ورزی کر رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ امریکا نے ایٹمی معاہدے اور ایران پر دباؤ ڈالنے کے لئے ایران کی میزائل صنعت کو نشانہ بنایا ہے۔ڈاکٹر کمال خرازی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایران کے میزائل تجربات پر امریکی مخالفت کی کوئی قانونی وجہ نہیں ہے، ایران دفاعی نوعیت کے حامل اپنے میزائل پروگرام کو فروغ اور فوجی توانائی میں اضافہ کرتا رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.