نئی امریکی پابندیوں پر ایران کا میزائل پروگرام کا اعلان

iran nuclear program

تہران جدت ویب ڈیسک نئی امریکی پابندیوں کے جواب میں ایران نے پوری قوت سے میزائل پروگرام جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ تہران کے خلاف امریکی اقدامات ناقابل قبول ہے،ہم نئی پابندیوں کی مذمت کرتے ہیں۔ایران کی جانب سے ایک راکٹ کے ذریعے ایک سیٹلائٹ فضا میں پہنچانے کے اقدام پر امریکا نے6 ایرانی کمپنیوں کے خلاف پابندیاں عائد کر دی ہیں۔پابندیوں کی شکار ایرانی کمپنیوں کا تعلق تہران کے میزائل سازی کے شعبے سے ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.