سعودیہ اور ایران میں خفیہ مذاکرات، اصل کہانی سامنے آگئی

Iran Open to Starting Dialog with Saudi Arabia
Iran Open to Starting Dialog with Saudi Arabia

تہران:جدت ویب ڈیسک: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سعودی عرب کے ساتھ خفیہ مذاکرات کی میڈیا رپورٹس کی تردید یا تصدیق نہیں کی تاہم مذاکرات کے لیے دروازے کھلے رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایران کے وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ ایران نے ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کا خیر مقدم کیا ہے کیوں کہ مذاکرات دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران 9 اپریل کو سعودی عرب کے ساتھ خفیہ مذاکرات کی تردید یا تصدیق نہیں کی تاہم انہوں نے کہا کہ میڈیا میں جعلی اور متنازع خبریں پھیلانے کا رواج بھی پرانا ہے۔

سعودی عرب نے ایران کے ساتھ خفیہ مذاکرات کی میڈیا رپورٹ کو بے بنیاد قرار دیدیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان 2016 سے تعلقات منقطع ہیں جب ریاض میں ایک شیعہ عالم کا سرقلم کرکے شہید کردیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.