ایرانی ہیکروں کا اسرائیلی فیشن چین کے کمپیوٹر سسٹم پرسائبر حملہ

Irani Hackers Attack on Israeli Chen
Irani Hackers Attack on Israeli Chen

تل ابیب جدت ویب ڈیسک:اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ایرانی ہیکرز نے اسرائیل کے ایک مشہور فیشن اور ملبوسات برانڈ ایچ اینڈ ایم کے کمپیوٹر سسٹم پر سائبر حملہ کرنے کے بعد دھمکی دی ہے کہ وہ اسرائیلی ملبوسات چین کے صارفین کا ڈیٹا افشا کر دیں گے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی گروپ نے خبردار کیا کہ اگر ان کے غیراعلانیہ مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو وہ اسرائیلی ایچ اینڈ ایم کے تقریبا 110 گیگا بائٹ ڈیٹا کو شائع کرسکتے ہیں۔ اسی طرح کے سائبر حملوں میں ویرٹاس لاجسٹک سمیت دیگر کئی اسرائیلی کمپنیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ایک کیس میں ہیکروں نے تین بٹکوینز کا مطالبہ کیا۔ ان کی مالیت ایک لاکھ 70 ہزار ڈالر سے زیادہ بنتی ہے۔سائبرسیکیوریٹی کے ماہرین کا خیال ہے کہ ایرانی ہیکر گروپ پے ٹو کی سے وابستہ ہے۔

اس نے ماضی میں اسرائیلی ہوا بازی کی صنعت اور اسرائیلی سائبر سکیورٹی کمپنی بورنوکس پر حملہ کرنے کا دعوی کیا تھا۔سائبرسیکیوریٹی فرم چیک پوائنٹ نے گذشتہ نومبر میں اسرائیلی کمپنیوں پر ہیکر حملوں کے سلسلے کے بعد پے ٹو کی کی سرگرمی سے خبردار کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.