عراقی وزیراعظم نے کردستان میں ریفرنڈم کرانے والے عناصر سنگین نتائج دھمکی دیدی

بغداد جدت ویب ڈیسک عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ کردستان میں ریفرنڈم کرانے کا فیصلہ غیرآئین، غیر دستوری، عالمی برادری اور خطے کے ممالک کی مرضی کے خلاف ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں حیدر العبادی نے کہا کہ کردستان میں عیلحدگی کے لیے ریفرنڈم سے عراقی اور کرد شہریوں کی زندگیوں کے لیے ایک نیا خطرہ بن سکتا ہے۔ ریفرنڈم کرانے والے عناصر افراتفری، فساد اور دیگر سنگین نتائج کے ذمہ دار ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریفرنڈم کے نتائج کی ذمہ داری کرد عہدیداروں کو بھگتنا پڑے گی۔ عام کرد شہری اس کے ذمہ دار نہیں۔ العبادی کا کہنا تھا کہ تمام کرد شہریوں کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔عراقی وزیراعظم نے کہا کہ ان کی پہلی ترجیح داعش کو شکست دینا اور داعش کے قبضے سے تمام علاقوں کو واپس لینا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.