خطے میں امن کیلئے کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے‘آرمی چیف

ISPR

راولپنڈی جدت ویب ڈیسک آئی ایس پی آر کے مطابق، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 2 روزہ دورے پر آسٹریلیا پہنچ گئے ہیں۔ آرمی چیف نے آسٹریلین ہم منصب لیفٹیننٹ جنرل اینگس اور نیول چیف ایڈمرل ٹموتھی سے ملاقاتیں کیں۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے آسٹریلوی وزیر خارجہ جولی بشپ اور وزیر دفاع میریز پائنی سے بھی ملاقات کی۔ ملاقاتوں کے دوران، آرمی چیف نے آسٹریلیا کی عسکری و سیاسی قیادت کو خطے کی سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا اور خطے میں امن و استحکام کےلئے پاکستانی کوششوں کے حوالے سے بھی بریف کیا۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باوجوہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے قیام کیلئے تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا، پاکستان نے سکیورٹی کی صورتحال بہتر بنائی ہے ، خطے کی معیشت میں پاکستان کا اہم کردار ہے ۔آسٹریلیا کی عسکری و سیاسی قیادت نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ آسٹریلوی قیادت نے دونوں ممالک کے درمیان دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔اس سے قبل آسٹریلیا پہنچنے پر آرمی چیف کو آسٹریلوی ڈیفنس فورسز ہیڈکوارٹرز میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.