/

سپہ سالار پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ سےامریکی سفیر اوراردن رائل ائیر فورس کے کمانڈر کی ملاقات

جدت ویب ڈیسک : آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار پاک فوجچیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے ملاقات کی اور دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور خطے میں پیدا ہونے والے سیکیورٹی صورت حال اور معاملات پر گفت و شنید کی گئی.قبل ازیں آج اردن رائل ائیر فورس کے کمانڈر میجر جنرل یوسف احمد بھی جی ایچ کیو پہنچے جہاں انہوں نے نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کی، ملاقات کے دوران دو طرفہ عسکری تعلقات اور خطے کی سیکیورٹی سے متعلق تبادلہ خیال ہوا.ان کا خیالات کا اظہار آرمی چیف نے آج جنرل ہیڈ کوارٹر میں امریکی سفیر اور اردن رائل ائیر فورس کے کمانڈر سے ہونے والی الگ الگ ملاقات میں کہہ کہ خطے میں قیام امن کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے اور برادر ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کا اعادہ کرتے رہیں گے.

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.