/

سرجن جنرل لیفٹیننٹ سرفراز کو بہ طور ڈی جی ایس پی ڈی تعینات کردیا گیا، آئی ایس پی آر

جدت ویب ڈیسک :سرجن جنرل لیفٹیننٹ سرفراز کو بہ طور ڈی جی ایس پی ڈی تعینات کردیا گیا ہے۔ جب کہ میجر جنرل زاہد حامد کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل زاہد حامد کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے، اسی طرح سرجن جنرل لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار کو ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹیجک پلان ڈویژن کے عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے۔پاک فوج میں معمول کے مطابق ہونے والی ان تقرریروں اور تبادلوں کا مقصد اداروں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا اور باصلاحیت افرادی قوت سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا ہے.خیال رہے کہ ایس پی ڈی پاکستان کے نیوکلیئر پروگرام اور اہم سیکیورٹی آلات کی حفاظت کے ساتھ ساتھ جدید تحقیق کی روشنی میں حکمت عملی طے کرنا اور نئے چیلینجیز کا سامنا کرنا ہے جس کی سربراہی ایک لیفٹیننٹ جنرل کرتے ہیں

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.