اسلام آباد جدت ویب ڈیسک سابق عالمی چیمپئن سکواش جان شیر خان نے کہا ہے کہ آزادی کپ کے پر امن ماحول میں ورلڈ الیون کے کامےاب دورہ پاکستان کے بعد بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے کھلیں گے۔ انہوں نے کہا شائقین کھیل کو بہت عرصہ کے بعد پاکستان میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کا کھیل دیکھنے کو ملاہے ۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کپ کے کامےاب انعقاد سے دنیا میں پاکستان کے پر امن ہونے کا مثبت پیغام جائے گا اور پاکستان کا سافٹ امےج اجاگر ہوا ہے۔ آزادی کپ کے انعقاد پر بہترین انتظامات پر پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی سمیت تمام متعلقہ ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں۔