کشمیریوں پر جاری ظلم و ستم مزید نہیں دیکھ سکتا،بھارتی فوجی نےاستعفی دے دیا

سری نگرجدت ویب ڈیسک :: بھارتی فوج اور پولیس کی جانب سے کشمیریوں پر جاری ظلم و ستم کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے ہندوستانی پولیس افسر نے استعفیٰ دے دیا‘ استعفے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ وہ ضمیر کی آواز پر استعفی ٰ دے رہا ہے۔ظلم وستم سےکئی کشمیری شہید اور بینائی سےمحروم ہوئے‘ مقبوضہ وادی میں جاری بھارتی جارحیت نہیں دیکھ سکتاتفصیلات کے مطابق رئیس نامی پولیس اہلکار گزشتہ سات سال سے ہندوستانی پولیس میں خدمات انجام دے رہا تھا ‘ ویڈیو بیان میں کشمیریوں پر جاری ظلم و ستم بیان کرتے ہوئے پولیس کے جوان نے اپنا استعفیٰ دیا۔سوشل میڈیا پر وائر ل ہونے والی ویڈیو میں رئیس نامی یہ سابق پولیس اہلکار تسلیم کرتا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں حالات خراب ہیں اوروادی میں تعینات بھارتی فوج اور پولیس نے ظلم ستم کی انتہا کردی ہے۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.