جیاعلی کی وہ کونسی خوبی ہے جسے لوگ انکی خامی سمجھتے ہیں‘ جانئے

لاہو ر جدت ویب ڈیسک اداکار ہ جیاء علی نے کہاہے کہ دل کے معاملے میں بالکل آئینے کی مانند ہوں جو دل میں ہوتا ہے وہ منہ پر کہہ دیتی ہو،مجھے منافقت نہیں آتی اور منافق لوگوں سے چڑ کھاتی ہوں ۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ اپنی صاف گوئی کواپنی خوبی سمجھتی ہوں مگر دوسرے اس کو میری خامی تصور کرتے ہیں جس کی مجھے پرواہ نہیں ۔انسان جیسا اندر سے ہو ایسا ہی باہر سے بھی ہونا چاہیے ۔ انہوںنے کہا کہ ہمار ا ٹی وی ڈرامہ بھارتی ٹی وی ڈراموں کے مقابلے میں بہت آگے ہے اور اس روایت کو پی ٹی وی سے لیکر پرائیویٹ چینلز نے بھی آگے بڑھایا ہے ۔انہوںنے کہاکہ ایک وقت ضرور ایسا آیاتھا جب کچھ عرصے کیلئے لوگ بھارتی اور ترکی ڈراموں کے سحر میں مبتلا ہوگئے تھے مگر جلد ہی وہ اپنی اصل ثقافت کی جانب لوٹ آئے ۔ انہوںنے کہاکہ آج کل ٹی وی ڈراموں میں نئے ٹیلنٹ کو ابھرنے کے بھرپور مواقع مل رہے ہیں اوریہی وجہ ہے کہ آج سینئر اداکاروں کے متبادل کے طور پر اداکاروں کی ایک نئی کھیپ تیار ہوچکی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.