//

امریکا کا اکتیس اگست کے بعد بھی افغانستان میں فورسز رکھنے کا عندیہ

واشنگٹن :: امریکا نے اکتیس اگست کے بعد بھی افغانستان میں فورسز رکھنے کا عندیہ دے دیا۔

صدر بائیڈن نے کہا ابھی پندرہ ہزار امریکی شہری افغانستان میں ہیں۔ سب کے انخلا تک فورسز افغانستان میں رہ سکتی ہیں۔ افغانستان سے افراتفری کے بغیر انخلا ممکن نہیں تھا۔ انہوں نے مزید کہا طالبان کے عقائد میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ طالبان افغانستان سے نکلنے والوں کو ایئرپورٹ تک آنے دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.