/

کاجول نے اپنے شوہر اجے دیوگن کو گھر چھوڑ کر جانے کی دھمکی کیوں دے دی؟۔

 ممبئی: کہتے ہیں کہ جب کوئی ٹھرے  پانی کے تالاب  میں  کوئی کنکر پھینکتا  ہے تو پانی میں  طوفان  تو آتا ہی ہے  ایسے ہی بھارتی اداکارہ کاجول نے اپنے شوہر اداکار اجے دیوگن کو گھر چھوڑ کر جانے کی دھمکی دے دی۔اداکار اجے دیوگن نے ایک انٹرویو میں واضح کیا کہ میرا کسی کے ساتھ افیئر نہیں ہے، میڈیا والے دو لوگوں کو ساتھ دیکھ کر کوئی بھی خبر بنا لیتے ہیں، میں اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ خوش ہوں، میں اپنے کام اور گھر سے محبت کرتا ہوں۔

بالی ووڈ انڈسٹری میں فنکاروں کے آپس میں گہرے تعلقات اور افیئر کی خبریں تو روزمرہ کا معمول بن گئی ہیں، تاہم کئی بار ایسی خبریں کسی کا بسا بسایا گھر بھی خطرے میں ڈال دیتی ہیں۔ ایسا ہی کچھ بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن اور ان کی اہلیہ اداکارہ کاجول کے ساتھ بھی ہوا جب اجے دیوگن اور اداکارہ کنگنا رناوت میں قربتیں بڑھنے کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔سپر ہٹ فلم ’ونس اپون آ ٹائم ان ممبئی‘  کی شوٹنگ کے دوران یہ خبریں تواتر سے آنے لگی تھیں کہ اجے دیوگن اور کنگنا رناوت میں اچھی بونڈنگ ہوگئی ہے اور جلد دونوں کے تعلقات ایک نیا موڑ لے لیں گے۔

ساتھ ہی یہ بھی سننے میں آیا کہ دونوں فنکار فلم ’تیز‘ اور ’راسکل‘ میں بھی ایک ساتھ کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان خبروں پر اداکارہ کاجول کا صبر جواب دے گیا اور کاجول نے اجے دیوگن کو دھمکی دی کہ اگر کنگنا رناوت سے دوستی ختم نہیں کی تو میں دونوں بچوں کے ہمراہ گھر چھوڑ کر چلی جاؤں گی۔ تاہم ایسا ہونے سے پہلے ہی معاملات ٹھیک ہوگئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.