چرم قربانی کا بہترین مصرف الخدمت فاؤنڈیشن ہے‘عبد الرزاق

Karachi

کراچی جدت ویب ڈیسک الخدمت کراچی کے تعاون سے پی ایس 91 ضلع غربی کے پانچ مقامات پر عوام کے لئے فراہمی آب کے منصوبوں کا افتتاح۔افتتاحی تقریبات سے امیر جماعت اسلامی ضلع غربی عبد الرزاق نے اپنے خطاب میں کہا کہ کراچی میں پانی کی عدم فراہمی ایک سنجیدہ مسلۂ ہے ۔نعمت اللہ خان کے بعد سے کسی نے بھی اس مسلے کے حل کے لئے قدامات نہیں اٹھائے جس کی وجہ سے آج قلت آب جان لیوا صورت اختیار کرچکی ہے ۔عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔شہر کراچی میں قلت آب کسی بھی وقت بڑے سانحے کا سبب بن سکتی ہے ۔صوبائی و شہری حکومتیں کراچی کو پانی کی فراہمی کے لئے ہنگامی نوعیت کے اقدامات کرے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی نے نہ صرف برسر اقتدار آکر عوام کی خدمت کی ہے بلکہ اقتدار میں نہ ہوتے ہوئے بھی الخدمت فاؤنڈیشن ماہانہ لاکھوں روپے عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کر رہی ہے ۔الخدمت عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے ایک ممتاز مقام رکھتی ہے ،جس کے مختلف منصوبوں سے یومیہ 45,000 افراد مستفید ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ بھی الخدمت طب وتعلیم سمیت مختلف فلیڈز میں عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے ۔ہمیشہ کی طرح اس عید پر بھی الخدمت کے تحت بڑے پیمانے پر غریبوں میں قربانی کا گوشت تقسیم کیاجائیے گا۔خدمت جماعت اسلامی کا شعار ہے ۔چرم قربانی کا بہتری مصرف الخدمت فاؤنڈیشن ہے ۔مزید برآں امیر جماعت اسلامی ضلع غربی نے رشید آباد، عابد آباد،اسلام نگر گلشن ضیائ میں فراہمی آب کے منصوبوں کا افتتاح کیا۔اس موقع امیر جماعت اسلامی زون پی ایس 91 ڈاکٹر گل واحد ندیم ، نائب امیر زون ظاہر شاہ ، صدر جے آئی یوتھ پی ایس 91 اسرارآفریدی سمیت بڑی تعداد میں اہل علاقہ موجود تھے ۔اہل علاقہ نے جماعت اسلامی کی جانب سے فراہمی آب کے منصوبے پرتشکر کا اظہار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.