رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری عائشہ باوانی کالج پہنچ گئی،حکومت اور انتظامیہ میں تلخ کلامی اور دھکم پیل کے بعد معاملہ شدت اختیار کر گیا

کراچی جدت ویب ڈیسک :رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری عائشہ باوانی کالج پہنچ گئی ، کالج انتظامیہ اور محکمہ تعلیم آمنے سامنے آگئے ، عائشہ باوانی کالج کی ملکیت کا معاملہ، سندھ ہائیکورٹ نے سول جج کے فیصلے کو معطل کر کے کالج فوری کھولنے کا حکم دے دیا اور فریقین کو 23 ستمبر کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔ ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں عائشہ باوانی سکول کو قومی تحویل میں لیا گیا۔ کالج کی پراپرٹی عائشہ باوانی نی ٹرسٹ کی نہیں حکومت سندھ کی ملکیت ہےجس پر سندھ ہائی کورٹ نے رینٹ کنٹرولر کے فیصلے کو معطل کر کے حکم امتناع جاری کر دیا۔سندھ حکومت نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ عائشہ باوانی سکول کیلئے وفاقی حکومت نے زمین لیز پر الاٹ کی جب کراچی دارالحکومت تھا۔حکومت اور انتظامیہ میں تلخ کلامی اور دھکم پیل کے بعد معاملہ شدت اختیار کر گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published.