نیٹ ،کلین اینڈ گرین کورنگی ہمارا عزم ہے ‘نیئر رضا

کراچی جدت ویب ڈیسک چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے ضلعی حدود میں کوڑا کرکٹ ،کچرا ،بلڈنگ میٹریل شاہراہوں اور گلیوں میں پھیلانے اور کچرے کو آگ لگا کر قدرتی ماحول کو زہر آلود بنا نے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا اعلان ،محکمہ صفائی کو مکمل نگرانی کے ذریعے عوامی سہولتوں کی فراہمی میں رخنہ اندازی کرنے والوں کو میونسپل قوانین کے گرفت میں لیکر روک تھا م اور عوام کو صاف ستھرا صحت مند ماحول فراہم کیا جاسکے انہوںنے کہاکہ نیٹ ،کلین اینڈ گرین ضلع کورنگی ہمارا عزم ہے اور عوام کو صاف ستھرے صحت مند ماحول کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے شاہ فیصل زون یونین کمیٹی 14میں بلدیہ کورنگی کے تحت عشرہ صفائی مہم کے دوران جاری انتظامات کا اچانک دورہ کرکے گلیوں اور محلوں میں سوئپنگ اور کچرا کنڈیوں سے کچرے کی منتقلی کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔دورے کے موقع پر یونین کمیٹی کے چیئرمین محمد راشد نے یوسی میں جاری مہم پر تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر محکمہ صفائی کے افسران و ملازمین کی حاضری چیک کرتے ہوئے چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے محکمہ صفائی کے افسران کو عید الاضحی تک ضلع کورنگی میں صفائی وستھرائی کے نظام کو بہتر بنا نے کا ٹارگیٹ دیتے ہوئے کہا کہ عدم کارکردگی پر کاروائی کا عندیہ دیتے ہوئے افسران وملازمین کو محکمانہ کارکردگی فعال اور عوامی فرائض نیک نیتی کے ساتھ انجام دینے کی ہدایت کی ہے انہوںنے کہاکہ کچرا کنڈیوں سے کچرے کی منتقلی روزانہ کی بنیاد پر انجام دینے کے ساتھ گلیوں اور محلوں میں سوئپنگ کا مربوط نظام قائم کیا جائے،کوڑا کرکٹ ،کچرا اور بلڈنگ میٹریل شاہراہوں اور گلیوں میں پھیلانے کی روک تھام کے لئے کاروائی کی ہدایت کرتے ہوئے یونین کمیٹیز کے چیئر مین ،وائس چیئر مین اور وارڈز کونسلرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی یونین کمیٹیز میں صفائی وستھرائی اور دیگر بلدیاتی انتظامات کی مکمل نگرانی کریں اور عوام کو سہولتوں کی فراہمی اور علاقائی ترقی کو یقینی بنائیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.