کراچی ائیر پورٹ سے کچھوے کا گوشت برآمد،کورئیر سروس کے خلاف تفتیش جاری

کراچی جدت ویب ڈیسک :محکمہ جنگلی حیات نے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے نایاب کچھوؤں کے گوشت کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ وائلڈ لائف نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے کوریئر سروس کے ڈبوں میں بند نایاب نسل کے کچھووں کا گوشت برآمد کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف تفتیش جاری ہے اور امید ہے کہ جلد کوئی بڑی کارروائی عمل میں آئے گی سندھ وائلڈ لائف کے انسپکٹر مختیار سومرو کا کہنا ہے کہ کچھووں کا یہ گوشت ہانگ کانگ کے شہر بنکاک بھجوایا جارہا تھا‘ تحویل میں لیے گئے گوشت کا وزن سولہ کلو ہے جس کی قیمت لاکھوں روپے بنتی ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.