بلدیہ کورنگی کا عوام کو پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے مستحسن اقدام

کراچی جدت ویب ڈیسک چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا کی کاوشوں سے جہاں ضلع کورنگی میں علاقائی ترقی کے ذریعے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنا یا جارہا ہے وہیں عوام تک پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے نجی شعبوں کے اشتراک سے عمل درآمد جاری ہے انہیں عوامی کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ بلدیہ کورنگی کے تحت شاہ فیصل زون میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت دوسرے واٹر فلٹر پلانٹ کا قیام یقینی بنا یا گیا چیئر مین سید نیئر رضا نے کہاکہ ضلع کورنگی کی تعمیر و ترقی اور گلیوں محلوں کی سطح پر بنیادی مسائل کا خاتمہ عوامی اشتراک و تعاون کے ذریعے یقینی بنا ئیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ فیصل زون میںپبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت دوسرے واٹر فلٹر پلانٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا اس موقع پر یونین کمیٹیز کے چیئر مین ،وائس چیئر مین ،وارڈ ز کونسلر اور بلدیہ کورنگی اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران بھی موجود تھے چیئر مین سید نیئر رضا واٹر فلٹر پلانٹ کے افتتاح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پینے کے صاف پانی کی عوام تک با آسانی رسائی کو یقینی بنا یا جائیگا پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے ضلع کورنگی کی تمام یونین کمیٹیز میں واٹر فلٹر پلانٹ کا قیام عمل میں لایا جائیگا ۔انہوںنے کہاکہ ترقیاتی اور سہولیات کی فراہمی کے عمل میں عوامی شمولیت کے ذریعے ضلع کورنگی کی تعمیر و ترقی اورترقیاتی منصوبوں کی حفاظت کے ساتھ علاقائی سطح پر مسائل کا خاتمہ کرکے ضلع کورنگی میں بسنے والے ہر فرد کو مثالی ماحول کی فراہمی کو یقینی بنا ئیں گے چیئر مین سید نیئر رضا نے عوام سے اپیل کی وہ اپنے گھر کی طرح گلی اور محلوں کو بھی اون کریں تاکہ ہم باہمی تعاون اور اشتراک کے ذریعے ضلع کورنگی کو تعمیر و ترقی دیکر شہر کا مثالی ضلع بنا سکیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.