/

کراچی میں گندگی کے ڈھیر ‘بیماریاں پھوٹ پڑیں‘ اسپتال بھرگئے

Waseem Akhtar mayor karachi

کراچی جدت ویب ڈیسک کراچی میں گندگی کے ڈھیر نے ہزاروں افراد کو ڈینگی ،چکن گونیا ،نمونیہ سمیت دیگر وائرل بیماریوں میں مبتلا کردیا ہے۔ ماہرین صحت نے شہر میں وبائی امراض پھوٹ پڑنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔شہریوں نے بتایا کہ شہر میں بارشوں کے بعد نکاسی آب نہ ہونے سے شہر کا کوئی علاقہ ایسا نہیں جہاں اس سے پیدا جراثیم افزئش نہ پارہے ہوں اس کی واضح مثال کراچی میں ڈینگی اور چکن گونیا اور دیگر وبائی امراض کے بڑھتے ہوئے کیسز ہیں ۔انسداد ڈینگی سیل کے مطابق کراچی میں رواں سال 6افراد ڈینگی کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ ایک ہزار سے زائد افراد بشمول بچے اور خواتین ڈینگی کے مرض میں مبتلا ہوچکے ہیں ۔ڈاکٹروں کے مطابق چکن گونیا کا وائرس دو سے بارہ روز تک انسانی جسم کو متاثر کرتا ہے جس کے باعث انسانی جسم میں شدید درد محسوس کیا جاتا ہے۔ماہرین طب کے مطابق ڈینگی اور چکن گونیا گندگی اور پانی میں افزائش پانے والے مچھروں کے باعث پھیلتا ہے ۔ماہرین طب کے مطابق ڈینگی اور چکن گونیا سے بچائو کےلئے لوگ خاص طور پر طلوع اور غروب آفتاب کے وقت مکمل آستینوں والے کپڑے پہنیں اور مچھر مار ادویات کا استعمال کریں۔ماہرین صحت نے خبر دا کیا ہے کہ شہر میں صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال یہی رہی تو شہر میں وبائی امراض پر قابو پانا مشکل ہوجائےگا، اس لیے احتیاط اور صفائی ضروری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.