غربی کے 80 فیصد علاقے کو ماڈل ضلع بنادیا ہے ‘غلام فرید

KMC DMC West Karachi

کراچی /انٹرویوسیدزید٭ ایڈمنسٹریٹر ضلع غربی غلام فرید نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مردا علی شاہ کے خصوصی احکامات کے پیش نظر ضلع بھر میں سیوریج نظام کی بہتری ، کچرے کے ڈھیروں کے خاتمے ،صفائی ستھرائی اور خصوصاً ندی نالوں سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے بھرپوراقدامات کئے گئے اور ضلع غربی کے 80 فیصد علاقے کو ماڈل ضلع بنادیا گیا ہے اور صفائی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمائندہ جدت سے اپنے آفس میں خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ ایڈمنسٹریٹر ضلع غربی نے کہا کہ ڈی سی ضلع غربی آصف جمیل اور مجھے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خصوصی ہدایات دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا تھا کہ اپنے اپنے علاقوں کو صاف ستھرا ماحول کو بہتر کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات بروئے کار لائے جائیں تاکہ شہریوں کو ریلیف مل سکے ۔ غلام فرید نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت کی روشنی میں ہم نے کام کا آغاز کیا اور مجھے ڈپٹی کمشنر ضلع غربی آصف جمیل کا بھرپور تعاون حاصل رہا ۔ ہم نے اور ہماری ٹیم نے شب و روز محنت کرکے ضلع غربی میں شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے کام شروع کیا ۔ ضلع غربی کے سیوریج سے متاثرہ علاقوں میں سینیٹری ورکرز کی مدد سے سیوریج کے نظام کو بہتر کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے گئے ۔ اور جو ٹیم ورک سامنے آیا تو نتیجہ سب کے سامنے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح سائٹ زون میں ہم نے اس جگہ سے بھی کچروں کے ڈھیر اٹھائے اور ٹنوں سے خساب سے کچرا اٹھایا ۔ حالانکہ 10 سے زائد کچرا کنڈیا ںسائٹ زون میں ایسی ہیں جو ہمرے دائرہ اختیار میں نہیں آتیں مگر ضلع بھر سے کچرے ، گندگی اور غلاظت کے ڈھیر ختم کرنے کیلئے جب ہم نے کمر کس لی تو پھر ہم نے جن کچرا کنڈیوں سے کچرا نہیں بھی اٹھانا تھا وہاں سے بھی اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ کہ 10 سے زائد کچرا کنڈیاں سائٹ لمیٹڈ کی ذمہ داری ہے کہ ان کچرا کنڈیوں سے کچرا اٹھا کر مناسب جگہ پر ٹھکانے لگایا جائے تاہم انہیں بار بار توجہ دلانے کے باوجود یہ معاملہ حل نہیں ہوا تو پھر ہم نے فیصلہ کیا کہ شہر اور ضلع اور صاف کرنے کیلئے ہمیں ہی آگے بڑھنا ہوگا اور ہم نے پہل کرتے ہوئے اپنی مشینری اور ڈمپرز کے ذریعے کچرے کو ٹھکانے لگایا ۔ ایڈمنسٹریٹر غلام فرید نے کہا کہ صفائی ستھرائی میں کس حد تک بہتری آئی ہے اس کا جواب میرے ضلع کے چیئرمین ، وائس چیئرمین آپ کو بہتر دے سکتے ہیں ۔ ہم نے خاکروبوں کی ڈیوٹیوں پر چیک بھی رکھا اور انہیں پابند کیا کہ ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں صفائی کے نظام کو بہتر کرنے کیلئے جو وسائل درکار ہیں وہ ہم فراہم کریں گے ۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ جب ہم نے بذات خود فیلڈ میں نکل کر جائزہ لیا اور علاقوں میں صفائی کے عمل کا بغور مشاہدہ کیا اس موقع پر موجود اسٹاف کو شاباش بھی دی ۔ غلام فرید نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر ضلع غربی آصف جمیل نے ہر موقع پر ہر مرحلے اور ہر مشکل میں میرا ساتھ دیا اور مجھے جب بھی ان کے تعاون اور مدد درکار ہوئی انہوں نے آگے بڑھ کر ساتھ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ آصف جمیل سخت محنتی انسان ہیں اور کام کے معاملے میں کسی رعایت کو نہیں سمجھتے اور ان کا ماننا ہے کہ ہم اچھا کام کریں گے تو دوسرے ہماری تقلید کریں گے ۔ یہی ہماری کامیابی ہے ۔ غلام فرید نے مزید کہا کہ کراچی جیسے شہر میں بارشوں کے بعد صورتحال کس قدر کشیدہ ہوجاتی ہے اس کو مد نظر رکھتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ندی نالوں سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے بھی ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور اس معاملے میں کسی سیاسی دباؤ کو بھی خاطر میں نہیں لایا جارہا ۔ کیونکہ یہ شہر کی ترقی خوشحالی کا معاملہ ہے ۔ اگر آج بھی ہم نے کبوتر کی طرح آنکھیں بند کرلیں اور سب اچھا ہے کہ رٹ لگاتے رہے تو پھر ساری باتیں لفظی اور زبانی جمع خرچ ہوگا ۔ حقائق کچھ اور ہوں گے اور ہم شہریوں کو کچھ اور طفل تسلیاں دے رہے ہوں گے ۔ ہم نے دوسرا راستہ اختیار کیا اور شہریوں کے بہتر مستقبل کے لئے اور انہیں سہولتوں کی فراہمی کیلئے بڑے فیصلے کئے ہیں اور جن پر وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین بھی دلایا گیا ہے ۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ضلع غربی اب 80 فیصد صاف ہے ۔ ہم نے عید الاضحیٰ پر مناسب طریقے سے آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لئے بہتر انتظامات کئے جس کے اچھے نتائج سامنے آئے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.