بلدیاتی مسائل سے شہر موہنجودڑوبن گیا ہے، نصرت واحد

karachi KMC Mayor waseem akhtar

کراچی جدت ویب ڈیسک گندگی کچرے کے ڈھیر اُبلتے گٹروں سے وابائی امراض پھیل گئے ۔ گندے پانی سے مچھروںکی افزائش نسل ہورہی ہے۔چکن گنیااور ڈینگی بخار کی بیماریاں عام ہوگئی ہیں ۔ پہلے مفاضاتی علاقوں میں وائرس تھا اب شہری علاقوں کے رہائشی بھی بیمارہونے لگے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف سند ھ نائب صدر کی سینئر رہنمانصرت واحد نے سیاسی رہنما ئوں سے ملاقات میں کیا، انہوں نے مزید کہاکہ واٹر بورڈ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ صوبائی وزیرِ بلدیات اور میئر کراچی اور وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ اور دیگرمتعلقہ اداراے تمام کے تمام اپنے فرض کی ادائیگی میں ناکام ہوگئے ہیں ۔ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی وجہ سے منٹوں کا سفر گھنٹوں میںطے کیا جارہا ہے۔ شہر موہنجو دڑوکے کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے۔ کوئی پرُسان حال نہیں، جس وجہ سے نفسیاتی بیماریاں اور وبائی امراض میں روز بہ روز اضافہ ہوتا جا رہاہے،دن کے اوقات میں بھی ہیوی ٹریفک سڑکوں پر راوں داوں ہے جس کے باعث ٹریفک جام روزانہ کا معمول بنا ہواہے۔ انہوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ او رچیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ تمام معاملات پر سو موٹو ایکشن لیں۔ وزیر اعلیٰ سند ھ مراد علی شاہ اور میئرکراچی وسیم اختر سے بازپرُس کی جائے اور تمام مسائل سے فوری طورپر شہریوں کونجات دلائی جا ئے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.