انٹر یوسیزلیاری یوتھ فیسٹیول فٹبال کپ‘ مزید دومیچوں کے فیصلے

کراچی جدت ویب ڈیسک : زیر اہتمام سندھ رینجرزوبابل اسپورٹس فٹبال کلب لیاری تعاون چیئرمین ڈی ایم سی لیاری ،سندھ فٹبال ایسوسی ایشن گبول پارک لیاری میں جاری انٹریوسیزلیاری یوتھ فٹبال کپ میںدو میچز کھیلے گئے پہلے میچ میںیوسی 12نے یوسی 8کو 2-1سے زیر کیا جبکہ دوسرے میچ میں یوسی 10نے یوسی 5کو3-0سے قابو کیا،یوسی 12اور یوسی 8کے درمیاں کانٹے دار مقابلہ رہا ،یوسی 8شاندار کھیلنے کے باوجود یوسی 12 کے سامنے 2-1سے ہار گئی یوسی 12کے بدر نے 17ویں اور احمد نے 29ویں منٹ میں ایک ایک گول اسکور کرکے وقفے سے قبل اسکور کو 2-0کردیا ، یوسی 8نے وقفے کے بعد مخالف ٹیم پرتابڑ توڑ حملے کئے،اسی طرح یوسی 8کے مبشر نے 58ویں منٹ میں واحد گول کر کے خسارے کو2-1کردیا ،یوسی 10نے یوسی 5کے خلاف شروع سے لیکر آخر تک کھیل میں ہاوی نظر آئی یوسی 10 کے جانب سے شیراز نے 21ویں اویس نے 52ویں اور عبید نے 60ویں منٹ میں ایک ایک گول اسکور کرکے 3-0سے کامیابی حاصل کرلی ،میچ کے مہمان خصوصی حبیب حسن یوسی 12 اورمحمد حسین چنا یوسی 5کے چیئرمین تھے جن کا وقفے کے دوراں دونوں ٹیموں سے تعارف کرایا گیا ان کے ہمراھ نیشنل بنک کے کوچ غلام شبیر بلوچ پاکستان رینجرز سندھ کے افسران اورٹورنامنٹ انچارج ابراہیم گلاب ،بھی موجود تھے ، ریفریز اختر،عبدالخالق نظر شباب،بشیراحمد ،شاہنواز ،عبدالباقی میچ کمشنرنظیر احمد اور عابد بلوچ تھے میڈیا کواڈینئٹر اسحاق عثمان تھے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.