مومل شیخ نے اداکاری کے بعد ہدایتکاری بھی شروع کردی،کون سی فلم ؟جانیے

کراچی جدت ویب ڈیسک :سینئر اداکار و ہدایتکار جاوید شیخ کی صاحبزادی مومل شیخ نے اداکاری کے بعد ہدایتکاری کے میدان میں بھی قدم رکھنے کا عندیہ دیدیا۔مومل شیخ نے مزید کہا کہ مجھے اور میرے بھائی کو شوبز کی دنیا میں آنے کیلئے والد سے کسی طرح کی سپورٹ میسر نہیں آئی بلکہ دونوں بہن بھائی اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر اس طرف آئے ہیں تاہم یہ ضرور ہے کہ اپنے والد سے فن اداکاری سیکھنے میں مدد لیتے ہیں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ مومل شیخ نے کہا کہ فی الوقت اپنے والد کی فلم ’’ وجود ‘‘ میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فرائض سر انجام دے رہی ہوں اور مجھے بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے۔ میری بھرپور کوشش ہے کہ آئندہ برس بطور ہدایتکارہ اپنی فلم بناؤں اور اس کیلئے منصوبہ بندی جاری ہے ۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.