ڈاکٹرزکی مبینہ غفلت ، دوران زچگی خاتون بچے سمیت ہلاک

Karachi

کراچی جدت ویب ڈیسک گلشن حدید کی نجی ہسپتال میں دوران زچگی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے عورت بچے سمیت ہلاک ، ورثائ کا احتجاج ، ہسپتال میں توڑ پھوڑ ، پولیس پہنچ گئی، عورت کی لاش جناح ہسپتال منتقل کردی گئی ، اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کوئی غفلت نہیں ہوئی ہے ، طبی پیچیدگی کے باعث عورت کی ہلاکت ہوئی ہے جس میں ڈاکٹر کا کوئی قصور نہیں ۔ ورثائ طاہر گبول ، حاجی گبول ، عبدالرؤف گبول و دیگر کا کہنا ہے کہ عورت کی زچگی کو پہلے نارمل کہا گیا پھر اچانک طبیعت بگڑنے اور فوری طور 50ہزار جمع کرانے کو کہا گیا ، تین گھنٹے گذر جانے کے بعد بتایا گیا کہ عورت ہلاک ہوچکی ہے ، یہ موت قتل ہے ، ورثائ نے عدالت جانے کاعلان کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق رزاق آباد کی 30 سالہ خاتون زینب زوجہ طاہر گبول کو زچگی کیلئے گلشن حدید فیز 2میں واقع نجی ہسپتال افتخار میموریل لایا گیا جہاں دوران زچگی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کے باعث عورت بچے سمیت ہلاک ہوگئی ، ہسپتال میں موجود ورثائ طاہر گبول ، حاجی گبول و دیگر نے اپنے دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ ہسپتال میں حملہ بول دیا ، ہسپتال میں تو ڑ پھوڑ کے بعد گلشن حدید کا مین روڈ بند کردیا گیا ، اطلاع ملتے ہی اسٹیل ٹاؤن پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی جنہوں نے صورت حال کو کنٹرول کیا ، بعد ازاں عورت کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے جناح ہسپتال روانہ کردیا گیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.