/

غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کاروائیاں، ایک بار پھر کمیٹیاں قائم

Karachi, operations against illegal constructions, committees set up again

کراچی:جدت ویب ڈیسک:کراچی میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کاررائیوں کیلئے ایک بارپھر کمیٹیاں قائم کردی گئی ہیں۔
محکمہ سروس اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔غیرقانونی تعمیرات روکنے کے لیے کمیٹیاں ضلع اور سب ڈویژن کی سطح پر قائم کی گئی ہیں۔ان کمیٹیوں کا مقصد شکایت کا بروقت ازالہ اور مانیٹرنگ مکینزم مرتب کرنا ہے۔ضلعی کمیٹی ڈپٹی کمشنر اور سب ڈویژن کمیٹی اسسٹنٹ کمشنر کے ماتحت کام کرے گی۔کاروائی کی نگرانی کیلئے کمشنر کراچی کی سربراہی میں3 رکنی کیمٹی بھی قائم کی گئی ہے۔
مانیٹرنگ کمیٹی میں آئی جی سندھ اور ڈی جی ایس بی سی اے بھی شامل ہیں۔ ضلعی کمیٹی میں علاقہ ایس ایس پی، ایس بی سی ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر شامل ہیں۔اس کے علاوہ علاقے کے ڈی ایس پی، بلڈنگ کنٹرول کے ماتحت افسران سب ڈویژنل کمیٹی کا حصہ ہونگے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.