پولیس مقابلے میں ملزمان کی ہلاکت کےخلاف احتجاجی مظاہرے

کراچی جدت ویب ڈیسک کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں مبینہ پولیس مقابلے میں دوملزمان کی ہلاکت کے خلاف اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے عائشہ منزل کے قریب شارع پاکستان کے دونوں ٹریک بلاک کردئے ،مظاہرین کا کہنا ہے کہ دونوں لڑکے درز ی تھے اور گلستان جوہر کپڑے لینے گئے تھے،جبکہ پولیس کا موقف ہے کہ دونوں ملزمان جرائم پیشہ تھے اور دونوں کے خلاف متعدد مقدمات درج تھے ،ایس پی گلشن عبداللہ میمن کے مطابق ملزمان نے شہری سے موبائل چھینا اور گاڑی میں عوام سے لوٹ مار کی اور موقع پر پہنچنے والی پولیس پر ملزمان فائرنگ بھی کی جس کے جواب میں پولیس نے بھی فائرنگ کی اور نتیجے میں ملزمان ہلاک ہوگئے،پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت اقبال اور اسماعیل کے نام سے ہوئی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.