حکومتی عدم دلچسپی، اسکینرز کراچی پورٹ پر پڑے زنگ آلود

جدت ویب ڈیسک :دن رات دہشت گردی کو جڑ سے اُکھاڑنے کا شور مچانے والےحکمرانوں کی بے حسی کا شکار اربوں روپے کے اسکینرززنگ آلود ہوگئے ، حکومتی عدم دلچسپی، اسکینرز کراچی پورٹ پر پڑے خراب ہوگئے،شہروں کے داخلی، خارجی راستوں پر بارود کی نشاندہی کیلئے اسکینر سابقہ حکومتوں نے منگوائے تھے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومت جس طرح سڑکوں پر فنڈز لگا رہی ہے، اگر اس سے آ دھے فنڈز ہی اس قسم کے سکینرز لگانے پر لگا دیئے جائیں تو دہشتگردی پر قابو پایا جا سکتا ہے۔رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پاس جو ٹرینڈ سراغ رساں کتے موجود ہیں، یہ آ دھے گھنٹے سے زیادہ کام نہیں کر سکتے،اگر ان کو آ رام نہ دیا جائے تو ان کی سونگھنے کی حس متاثر ہو جاتی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پاس اتنے کتے ہی موجود نہیں کہ ہر آدھے گھنٹے بعد نئے کتے سے ڈیوٹی لی جا سکے ۔پاکستان میں دہشتگردی کے خلاف اربوں روپے کے فنڈز مختص کرنے کے باوجود اس عفریت پر قابو نہیں پایا جا سکا۔ پاکستان کے حساس ادارے تو ایک طرف دہشت گردی کے خلاف بھرپور کام کر رہے ہیں جبکہ دوسری جانب پولیس اور اس کے متعلقہ ادارے اربوں روپے فنڈز لینے کے باوجود وہ رزلٹ نہیں دے پا رہے۔دہشتگردی پر قابو پانے کے حوالے سے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ پاکستان میں دہشتگردی پر قابو پانے کیلئے سابقہ دور حکومت میں سکینرز درآ مد کئے گئے تھے، ان سکینرز کو پاکستان کے بڑے شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں پر لگایا جانا تھا لیکن حکومتوں کی عدم دلچسپی اور ذاتی مفادات کی بنا پر یہ سکینرز کراچی پورٹ پر ہی پڑے پڑے خراب ہو چکے ہیں جس سے حکومت کو اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.