عید کے حوالے سے تمام اقدامات مکمل کر لئے‘ جان محمد بلوچ

KMC DMC Karachi

کراچی جدت ویب ڈیسک چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے کہا کہ عید الضحیٰ پر عوام کو صاف ستھرے ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے کنٹی جنسی پلان کے تحت تمام اقدامات مکمل کر لئے گئے ہیں، عوامی سطح پر مذہبی فریضے کی ادائیگی کے حوالے سے صحت و صفائی کی سہولیات کی فراہمی ہمارے لئے بڑا چیلنج ہے جسے بلدیاتی افسران کے ساتھ مل کر کامیاب بنایا جائے گا،اس سال بلدیاتی نمائندے تمام بلدیاتی سہولیات عوام کی دہلیز تک فراہم کرینگے ۔ ان خیلات کے اظہار چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ وائس چیئرمین بلدیہ ملیر عبدالخالق مروت،میونسپل کمشنر عمران اسلم کے ہمراہ عید الضحیٰ پر کئے گئے اقدامات کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے محکمہ جاتی سربراہان کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ انجینئر نصراللہ میمن،ایکس ای این ایم اینڈ ای اقبال ڈائری، ڈائریکٹر سولیڈویسٹ واثق ظفر،ڈائریکٹر انفارمیشن سلیم خان،ڈائریکٹر پارک نسیم اختراور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔ چیئرمین بلدیہ ملیر نے متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام افسران وبلدیاتی نمائندے آپس میں کو آرڈنیشن رکھتے ہوئے تمام یوسیز سے آلائشوں کو جمع کر کے ڈمپنگ پوائنٹ پر محفوظ طریقے سے دفنائیں،عید الضحیٰ کے حوالے سے تمام کام کنٹی جنسی پلان کے مطابق سرانجام دیئے جائیں۔ چیئرمین بلدیہ ملیرجان محمد بلوچ نے عوام سے اپیل کی کہ عوام آلائشوں کو چیرنے سے گریز کریں اور جہاں بھی سڑکوں پر آلائشیں موجود ہوں اپنے متعلقہ یوسی چیئرمین و وائس چیئرمین ، کونسلراور بلدیہ ملیر انتظامیہ کو اطلاع دیتے ہوئے ملیرکو صاف ستھرا رکھنے میں ایک معزز شہری ہونے کو ثبوت دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.