مجالس و جلوس کے حوالے سے انتظامات مکمل کر لئے ‘ جان محمد بلوچ

DMC Malir Karachi

کراچی جدت ویب ڈیسک چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے عشرے میں ہونے والی مجالس ، جلوس کی گزرگاہوں پر بلدیاتی سہولیات کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ،تنظیموں کے منتظمین کی جانب سے مزید نشاندہی کردہ روٹس پر کام جاری ہے جنہیں جلد مکمل کر لیا جائے گا ،بلدیہ ملیر کے متعلقہ محکموں کو ہدایت دے دی گئی ہیں کہ تشکیل دی گئی اسپیشل ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ جمع کروائیں،عزاداران حسین کو عشرہ محرم الحرام کے دوران برآمد ہونے والے جلوسوں کے روٹس پر صفائی ستھرائی ، روشنی ،پانی اور دیگربلدیاتی سہولیات فراہم کی جائینگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں وائس چیئرمین عبدالخالق مروت کے ہمراہ نے یوسی 11جعفر طیار کی مختلف امام بارگاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی اور لائٹنگ کے جاری اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایکس ای این ایم اینڈ ای اقبال ڈئری ،ڈائریکٹر سولڈ ویسٹ واثق ظفر ،ڈائریکٹر انفارمیشن سلیم خان اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔ چیئرمین بلدیہ نے موقع پر موجود متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عزادران حسین کو عشرہ محرم الحرام کے دوران بہترین بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل برئوے کار لائے جائیں ۔چیئرمین بلدیہ ملیر کو متعلقہ افسر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بلدیہ ملیر کے فوکل پرسن ڈائریکٹر ایجوکیشن ثنائ اللہ نمبر 0333-3718584,ایر پورٹ سب ڈویژن فوکل پرسن ڈائریکٹر سولڈ ویسٹ واثق ظفر نمبر : 03229276622 ، مراد میمن سب ڈویژن فوکل پرسن ایکس ای این ایم اینڈ ای اقبال ڈیرئی نمبر : 0300-2112170-0333-2653350 ، ابراہیم حیدری سب ڈویژن سی ایس آئی کامران انصاری نمبر 0333-2312681پر عشرہ محرم الحرام کے دوران عزاداران حسین اپنی شکایات درج کراسکیں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.