انفرااسٹرکچر کی بہتری کیلئے کام جاری ہے‘ جان محمد بلوچ

PPP Malir

کراچی جدت ویب ڈیسک چیئرمین بلدیہ ملیرجان محمد بلوچ نے کہا کہ ملیر میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی اور پھیلتے ہوئے شہر میں عوام کو بہترین بلدیاتی سہولیات فراہم کر رہے ہیں ،ملیر میں عوام کی فلاح و بہبود اور انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے ترقیاتی کاموں کا تسلسل جامع منصوبہ بندی کے تحت جاری ہے، عوام کے مسائل سامنے رکھتے ہوئے ترجیحات کا تعین کر کے اسکیمیں تشکیل دی گئی ہیں،جن کی تکمیل سے شہریوں کا معیار زندگی بلند ہو رہا ہے، ہماری ترجیحات میں ملیر کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانا ہے ، دیہی و شہری علاقوں میں یکساں سہولیات میسر کرنا ہمارا فرض ہے،ہم عوام کے درمیان میں رہتے ہوئے مسائل کا خاتمہ کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یو سی غازی داود بروھی صاحبداد گوٹھ کی اندرونی گلیوں میں مشینری روڈ کارپٹنگ کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پرپی ایس چیئرمین عمر بلوچ، ڈائریکٹر انفارمیشن سلیم خان اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے ۔چیئرمین بلدیہ ملیرنے موقع پر موجود متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ روڈ کی تعمیر میں کسی قسم کی گفلت نہ برھتی جائے، میٹریل کا خاص خیال رکھا جائے، روڈ کی تھکنس ہر 20 فٹ کے فاصلے پر چیک کی جائے تاکہ تھکنس کی کمی میں کسی بھی قسم کی شکایات نہ ملے، بلدیہ ملیر میں جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار مزید تیز کی جائے ،مین ہول کور اور رنگ کی درستگی کو ترجیحی بنیادوں پر رکھا جائے، مکمل منصوبوں کی دیکھ بال کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں، جن علاقوں میں سیوریج کے مسائل ہیں انہیں راڈنگ اینڈ سکنگ مشینوں سے فوری لائنوں کی صفائی کروائی جائے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.