سندھ ہائی کورٹ نے نجی اسکول کی فیسوں میں پانچ فیصد سے زائد اضافے پرعمل درآمد روک دیا

کراچی جدت ویب ڈیسک : سندھ ہائیکورٹ نے تعلیمی اداروں کی فیسوں میں پانچ فیصد سے زائد اضافے پر عمل درآمد روک دیا ہےنجی اسکولوں کی فیسوں میں غیر قانونی اضافے پر درخواست کی سماعت ہوئی، درخواستیں فائونڈیشن پبلک اسکول اورہیڈ اسٹارٹ اسکول کی انتظامیہ کے خلاف والدین کی جانب سے دائر کی گئی، ان اسکولوں میں زیر تعلیم طلبا کے والدین کا کہنا تھا کہ سرکاری نوٹیفیکیشن کے باوجود من مانا اضافہ کیا جارہا ہےوالدین نے درخواست میں موقف پیش کرتے ہوئے کہا سندھ حکومت نے اسکولوں کی فیسوں میں سالانہ پانچ فیصد سے زائد اضافے کو غیرقانونی قرار دیا ہے، مگراس کے باوجود اسکول انتظامیہ نے فیسوں میں 10سے12فیصد تک غیرقانونی اضافہ کیا، جس پر عدالت نے محکمہ تعلیم ، اسکول انتظامیہ اور دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے اسکول انتظامیہ کو فیسوں میں اضافے سے روک دیا ہے

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.