کراچی سی ویو پر پاک فضائیہ کے طیاروں کے ایئر شو نے دھاک بٹھا دی

کراچی جدت ویب ڈیسک :آج دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21-21 توپوں کی سلامی سے ہوا، نماز فجر کے بعد ملک کی ترقی، سلامتی، یکجہتی، امت مسلمہ کے اتحاد اور کشمیریوں کی دیرینہ جدوجہد میں کامیابی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں یوم آزادی پر کراچی کے ساحل سمندر پر پاک فضائیہ کے جوانوں کی جانب سے ایئر شو کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان ایئر فورس کے جوانوں نے طیاروں کے بے مثال کرتب اور فارمیشنز دکھا کر عوام کے دل جیت لئے ،کراچی میں منعقد ہونے والی پروقار اور شاندار تقریب میں پاک افواج کے جوانوں نے ہوائی جہاز سے ایئرفال کا خوبصورت مظاہرہ پیش کیا جس کو دیکھ کر حاضرین دم بخود رہ گئے ۔ پاک فضائیہ کے طیاروں نے فضا میں عمودی پرواز کرتے ہوئے داد حاصل کی ۔ پاک آرمی کے ایم آئی 17 کی جانب سے کمانڈوز کو پیراشوٹ کے ذریعے زمین پر اتارنے کا خوبصورت مظاہرہ کیا گیا وزیر اعلی سندھ ،دیگر مہمانوں کی کی بھی شرکت اورشہری بڑی تعداد میں شریک ہوئے

https://www.youtube.com/watch?v=19o5_AR-vqc

Leave a Reply

Your email address will not be published.