/

کراچی سمیت سندھ کےمختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ موبائل سروس بند شہری پریشا ن

جدت ویب ڈیسک :محرم الحرام کے سلسلے میں کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں موبائل سروس بندکردی گئی ہےپورے پاکستان میں تقریبا بڑے بڑے شہروں میں غیر اعلانیہ موبائل سروس معطلی سے شہری پریشا ن  یہ سروس تین دن بند رہے گی یومِ عاشور کے موقع پرسیکورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی لگا دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں آٹھ، نو اور دس محرم الحرام کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔ حکام کا کہنا ہے پابندی لگائے جانے کی وجہ یومِ عاشور پر کیے جانے والے سیکورٹی انتظامات کو موثر بناناہے۔دس محرم الحرام تک پولیس موبائل سے مماثلت رکھنے والی گاڑیوں کے استعمال پربھی پابندی ہوگیمحکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے صوبے بھر میں 60 روز کے لیے اسلحے کی نمائش پرپابندی عائد کی گئی ہے اور سادہ لباس سیکورٹی گارڈ کے اسلحہ لے کرچلنے پربھی پابندی ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.