کے فور منصوبے پر کام مزید تیز کیا جائے ‘جام خان شورو

کراچی جدت ویب ڈیسک وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو نے کہا ہے کہ کے فور منصوبے پر کام کو مزید تیز کیا جائے اور اس کے پیکج Bکو بھی فائنل کرکے ایک ہفتہ کے اندر اندر اس کی رپورٹ جمع کرائی جائے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی موجودہ سندھ حکومت نے عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو اپنے مقررہ وقت میں مکمل کرنے کا عہد کیا ہے اور کراچی میں جاری دیگر ترقیاتی کام بھی تیزی سے مکمل کئے جارہے ہیں۔ کراچی کے عوام کو کے فور منصوبے کا تحفہ بھی ہم مقررہ وقت میں دیں گے اور جلد ہی اس کے دیگر فیز پر بھی کام شروع کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعہ کو اپنے دفتر میں کے فور منصوبے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے دوران کیا۔ اجلاس میں FWO کی جانب سے بریگیڈئیر وسیم بابر، پروجیکٹ کنسلٹنٹ عثمانی اینڈ کمپنی ،مشاورتی کمپنی کے بریگیڈئیر رضوان اللہ سعید، کرن اجمل رشید، کے فور منصوبے کے پروجیکٹ ڈائیریکٹر سلیم صدیقی اور دیگر بھی موجود تھے۔ اجلاس میں کے فور منصوبے پر جاری کام کے حوالے سے FWO اور کے فور منصوبے کے پی ڈی نے وزیر بلدیات کو مکمل پریفنگ دی اور منصوبے پر کام کے رفتار سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر بلدیات نے کہا کہ منصوبے کو بروقت تکمیل کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اس کی رہ میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور منصوبے پر کام کی رفتار کو مزید تیز کرکے اسے مقررہ وقت میں مکمل کرنے کے لئے تمام وسائل کو بروئے کام لایا جائے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر جام خان شورو کو منصوبے کے پیکج B سے متعلق آگاہی دی گئی، جس پر وزیر بلدیات نے ہدایات دی کہ پیکج B کی مکمل تفصیلات آئندہ ہفتہ تک مکمل کرکے انہیں فراہم کی جائے۔ صوبائی وزیر نے FWO کے بریگیڈئیر وسیم بابر اور پروجیکٹ ڈائیریکٹر سلیم صدیقی کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ منصوبے کے دیگر فیز پر بھی اسٹیڈی کا کام اگست تک مکمل کیا جائے اور اس کی حتمی رپورٹ بھی انہیں دی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.