کراچی میں ٹریفک کے مسائل

پاکستان کا معاشی حب کراچی ان دنوں ٹریفک کے مسائل میں گھرا ہوا ہے جگہ جگہ ٹوٹی ہوئی سڑکیں اور ان میں موجود گڑھے لوگوں کی زندگیوں کے لیے نہایت خطرناک ہوگئے ہیں کراچی کی سڑکیں نہایت خستہ حال ہوگئی ہیں جن سے گزرنا ایک عذاب سے کم نہیں اوپر سے بے تحاشہ ٹرانسپورٹ کے باعث جگہ جگہ ٹریفک جام کے مسائل نے لوگوں کا جینا دشوار بنادیا ہے لوگ گاڑیوں میں سفر کرتے ہوئے روز ایک پل صراط سے گزرتے ہیں ۔ ایک اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں ٹریفک حادثات زیادہ تعداد میں ہوتے ہیں ان حادثات کی ایک بڑی وجہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی بھی ہے لوگ دوسروں سے ااگے نکلنے کی جلدی میں اکثر قانون توڑتے ہوئے نظر آتے ہیں اور ان کی یہ لاپرواہی حادثے کا سبب بن جاتی ہے اس کے علاوہ غلط پارکنگ اور لوڈنگ بڑی گاڑیوں جیسے ٹرک وغیرہ کا عام شاہراہوں پر دن کے وقت سفر کرنا ، ہارن کا بے جا استعمال، اجازت ناموں کے بغیر گاڑیوں کی بھرمار غرض ایسی کون سی خلاف ورزی ہے جو لوگ نہیں کررہے لیکن یہ سب کرتے ہوئے وہ یہ نہیں سوچتے کہ اس طرح وہ نہ صرف اپنی جان کے دشمن بنے ہوتے ہیں بلکہ ان حرکتوں سے دوسرے انسانوں کی جانوں کو بھی خطرہ لاحق ہوتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.