کراچی میں ایس ایچ اوز کی تقرریوں اور تبادلوں کے احکامات

کراچی جدت ویب ڈیسک کراچی میں ایس ایچ اوز کی تقرریوں اور تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے گئے۔ سب انسپکٹر برکت علی کورائی کو ایس ایچ او جمشید کوارٹر جبکہ سب انسپکٹر حق نواز کمانڈو کو ایس ایچ او فیروز آباد مقرر کردیا گیا۔ سب انسپکٹر اسد اللہ خان کو ایس ایچ او محمود آباد تھانے کی ذمہ داری تضویض کی گئی جبکہ سب انسپکٹر راشد علوی کو دوبارہ ایچ او گلشن اقبال تعینات کر دیا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل راشد علوی کو بینک ڈکیتی کے واقعہ کے بعد گلشن اقبال تھانے سے معطل کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.