زمین پھٹی نہ آسمان گرا‘نوجوان جوڑابجلی کے جھٹکے لگا کر قتل

karachi

کراچی جدت ویب ڈیسک کراچی میں جرگے کا غیرت کے نام پر نو جوان جوڑے کوسزا دینے کا بدترین فیصلہ،لڑکا اور لڑکی کو بجلی کے جھٹکے لگا کر موت کی آغوش میں پہنچا دیا۔تفصیلات کے مطابق یہ انسانیت سوز واقعہ کراچی میں پیش آیا جہاں 15سالہ لڑکی،17سالہ لڑکے ساتھ بھاگ گئی۔بعد ازاں لڑکی اور لڑکے کے اہلخانہ نے دونوں کو ڈھونڈ کر جرگے کے حوالے کر دیا۔جرگے نے فیصلہ کیا کہ لڑکا لڑکے دونوں برادری کےلیے بے عزتی کا سبب بنے ہیں لہٰذا دونوں کو سزا کے طور پر قتل کر دیا جائے۔جس کے نتیجے میں لڑکا اور لڑکی کو چارپائی پر باندھ کر بجلی کے جھٹکے دئیے گئے۔بجلی کے جھٹکوں کے نتیجے میں دونوں کی موت واقع ہو گئی۔پولیس نے اطلاع ملنے پر کروائی کرتے ہوئے لڑکا کے والد اور لڑکی کے والد سمیت جرگے کے تیس ارکان کو گرفتار کر کے قانونی کاروائی شروع کر دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.