اسٹاک ایکسچینج میں مندی ،2ارب26کروڑ ڈوب گئے

Karachi Stock Exchange

کراچی جدت ویب ڈیسک پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںدوروزہ تیزی کے بعد کاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ کومحدودپیمانے پررہی تاہم کے ایس ای 100 انڈیکس کی 45900 کی نفسیاتی حدپرمستحکم رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں2 ارب26 کروڑ روپے سے زائد کی کمی ، کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت21.40فیصد کم جبکہ55.89 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت کے باعث کاروبارکا آغازمنفی زون میں ہوا۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس45857 پوائنٹس کی نچلی سطح پر ریکارڈ کیا گیا تاہم پاناما کیس کے فیصلے میں تاخیرکی اطلاعات کی خبروں کے باعث حکومتی مالیاتی اداروں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے ریکوری آئی ، جس کے نتیجے کے ایس ای 100انڈیکس 46100کی نفسیاتی حد بھی عبور کرگیا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کے باعث تیزی کے اثرات زائل ہوگئے ۔ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا ۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس9.51 پوائنٹس کمی سے 45908.39 پوائنٹس پر بند ہوا ۔بدھ کو مجموعی طو رپر17 کروڑ57 لاکھ31ہزار530 شیئرز کا کاروبار ہوا ، جومنگل کی نسبت4 کروڑ78 لاکھ48 ہزار110 شیئرزکم ہے ۔ مجموعی طور پر365 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ، جن میں سے141 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،204 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 20کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں2ارب26کروڑ6 لاکھ74 ہزار335 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر 94 کھرب40ارب23 کروڑ19 لاکھ32ہزار378روپے ہو گئی ۔ قیمتوں کے اتارچڑھائو کے حساب سے بدھ کویونی لیورفوڈز کے حصص سرفہرست رہے ، جس کے حصص کی قیمت210.00 روپے اضافے سے6300.00روپے اورہینوپاک موٹرزکے حصص کی قیمت65.63 روپے اضافے سے1378.35 روپے ہو گئی ۔ نمایاں کمی فلپس موریس پاک کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ، جس کے حصص کی قیمت113.00 روپے کمی سے2775.00 روپے اورباٹاپاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت70.00 روپے کمی سے3100.00 روپے پر بند ہوئی ۔بدھ کوایزی گارڈنائن کی سرگرمیاں2 کروڑ28 لاکھ12ہزار 500 شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ، جس کے شیئرز کی قیمت68پیسے اضافے سے14.36 روپے اور سوئی سدرن گیس کی سرگرمیاں1کروڑ67 لاکھ6 ہزار500 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ، جس کے شیئرز کی قیمت19پیسے اضافے سے43.63 روپے ہو گئی ۔بدھ کو کے ایس ای 30 انڈیکس12.08 پوائنٹس اضافے سے 23968.21پوائنٹس ، کے ایم آئی 30 انڈیکس21.68 پوائنٹس اضافے سے78428.92 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس7.72 پوائنٹس کمی سے32227.45 پوائنٹس بند ہوا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.