ایف پی سی سی آئی کے آئندہ الیکشن میں اپوزیشن رہنمامجھ سے خوفزدہ ہیں ایس ایم منیر

کراچی جدت ویب ڈیسک : یونائیٹڈ بزنس گروپ(یوبی جی)کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ ایف پی سی سی آئی کے آئندہ الیکشن میں بھی پچھلے تین سال کی طرح اپوزیشن گروپ کو عبرتناک شکست ہوگی،اپوزیشن کے چند لوگ مجھ سے خوفزدہ ہیں اور اپنی الیکشن مہم شروع کرنے کیلئے انہوں نے مجھ پر بے بنیاد تنقید شروع کی ہے مگر ملک بھر کی 95فیصد بزنس کمیونٹی ٹھکرائے ہوئے اپوزیشن رہنمائوں پرلعن طعن کررہی ہے ۔ایس ایم منیر نے کہا کہ پہلے بھی فیڈریشن کی سیاست میں اپوزیشن نے مجھ پرٹڈاپ کے وسائل استعمال کرنے کے الزامات عائد کئے مگر انہیں منہ کی کھانی پڑی اور دسمبر کے فیڈریشن الیکشن میں غلام علی اور ان کے گنے چنے ساتھیوںکے بزنس مین پینل کو عبرتناک شکست ہوگی۔انہوں نے ان خیالات کا اظہارگزشتہ روز زینت کارپٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسرمسعوداحمدکی جانب سے منعقدہ عیدملن تقریب سے بطورمہمان خصوصی خطاب کے دوران کیا۔ تقریب میں ایس ایم منیر کی برتھ ڈیٹ پر کیک بھی کاٹا گیا۔اس موقع پر سینیٹر عبدالحسیب خان،یو بی جی کے ترجمان گلزارفیروز،کینیڈاپاکستان بزنس کونسل کے صدر سمیرڈوسل، ڈاکٹر مرزااختیار بیگ، حنیف گوہر اورمیزبان مسعوداحمدنے بھی خطاب کیا جبکہ عبدالسمیع خان،خالدتواب،مسعودنقی،شکیل ڈھینگڑا،زبیرچھایا،ندیم خان،بریگیڈیئرفرخ، بریگیڈیئر ابوزر،راشداحمد صدیقی، فرخ مظہر،وسیم وہرہ، راشدہاشمی، سلطان شمسی، شہزاد مبین،سمیرمیرشیخ،ڈاکٹرعاطف،رضوانہ شاہد،تاجوربیگ،عالمگیرفیروز،روبینہ لئیق،نوراحمدخان، منیر سلطان،رئیس احمدصدیقی،عرفان سروانہ،مریم چوہدری اور دیگر تاجراورصنعتکارتقریب میں شریک تھے۔ایس ایم منیر نے کہاکہ یونائٹیڈ بزنس گروپ نے تین سال میں فیڈریشن کی شناخت دوبارہ منوائی جو سابق آمر تاجرلیڈرکے دور میں ختم ہوچکی تھی،ہمارے تینوں منتخب صدور میاں محمدادریس، عبدالرئوف عالم اور زبیرطفیل کی جدوجہد سے وزیراعظم اور انکے وزراء اور حکومت کے تمام ادارے رابطے میں رہے ،سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اورموجودہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی فیڈریشن کے صدر زبیرطفیل کو بیرون ممالک دوروں میں اپنے ساتھ رکھاہے ،زبیرطفیل پاکستان کی بزنس کمیونٹی کا فخر ہے،ہمارے گروپ کے چیئرمین افتخار علی ملک اورہمیں خوشی ہے کہ یو بی جی نے ایسا صدر بزنس کمیونٹی کو دیا جو خدمت میں پیش پیش ہے، آئندہ ماہ اکتوبر میں ایف پی سی سی آئی کے انتخابات کیلئے سرگرمیاں شروع ہوجائیں گی اور ہم اپنے عہدیداروں کی بہترین کارکردگی پر ہی اپوزیشن کا ایف پی سی سی آئی سے صفایا کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹڈاپ میں تین سال کے دوران رات دن ایک کرکے کرپشن کو ختم کیا لیکن جب ایکسپورٹرزکو وعدوں کے باوجود وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے 300ارب روپے کے سیلزٹیکس ریفنڈز نہیں دیئے تو میرا ٹڈاپ میں رہنا بے سود تھا اس لئے میں یہ منصب چھوڑ کر آگیا،ہماری رقم حکومت استعمال کررہی ہے پھر بھی ایکسپورٹ کو ترجیح نہیں دی جاتی،پاکستان کا مانچسٹرفیصل آباد انڈسٹری کا قبرستان بن چکا ہے مگر حکومت کو کوئی پرواہ نہیں ہے ۔انہوں نے کینیڈا میں پاکستانی بزنس کمیونٹی کو بہتر سہولیات کی فراہمی پر یو بی جی کینیڈا کے صدرنوید بخاری اورکینیڈا پاکستان بزنس کونسل کے صدر سمیرڈوسل کو خراج تحسین پیش کیا۔گلزار فیروزنے کہا کہ مخالف گروپ اپنے ہوش وحواس کھو بیٹھا ہے اورمسلسل چوتھے سال یو بی جی کی جیت کے بعد بزنس کمیونٹی کومنہ دکھانے کے قابل بھی نہیں رہیں گے۔میزبان مسعوداحمدنے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ میں بھی یو بی جی کے گلدستے کا حصہ ہوں اور ایک ورکرکی حیثیت سے یو بی جی کیلئے کام کرونگا

۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.