/

اندھیر نگری چوپٹ راج ،کراچی میں 476 شادی ہالز میں سے صرف چھ رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف

کراچی ،جدت ویب ڈیسک : : کراچی میں چار 476 شادی ہالز میں سے صرف چھ رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، ڈی جی کے ڈی اے کا کہنا ہے کہ غیرقانونی شادی ہالز کے خلاف کارروائی پرسمجھوتہ نہیں ہوگا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں چار 476 شادی ہالز میں سے صرف چھ رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف ہوا، جس کے بعد ڈی جی کے ڈی اے نے بیشتر شادی ہالز غیر رجسٹرڈ قرار دے دیے ہیں۔ڈی جی کے ڈی اے سمیع الدین صدیقی کے مطابق تمام غیرقانونی شادی ہالزگرادیےجائیں گے، رفاہی زمینوں پر تعمیرات کی لیزمنسوخ کی جائے گی۔ غیرقانونی شادی ہالز کے خلاف کارروائی پرسمجھوتہ نہیں ہوگا۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس گلزار احمد نے کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی حکام کو ہدایت کی تھی کہ وہ فوری طور پر رفاحی پلاٹوں پر قبضے ختم کرائے اور بلاتفریق کارروائی کی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.