سکیورٹی فورسز کی گلستان جوہر میں کارروائی،7 دہشت گرد گرفتار

کراچی جدت ویب ڈیسک کراچی میں حساس اداروں اورپولیس نے گلستان جوہر کارروائی کے دوران 7 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا،ایک فرار ہونے میں کامیاب جبکہ قبضے سے اسلحہ اور خود کش جیکٹس برآمد کرلی گئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سکیورٹی اداروں نے الحبیب سوسائٹی میں واقع مسجد میں دہشتگردوںکی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی اور کالعدم تحریک طالبان بلوچستان کے 7 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا، دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور خودکش جیکٹس بھی برآمد ہوئیں جبکہ ایک دہشتگردقاری زاہد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں دیگر ملزموں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.