کراچی پولیس کی کارروائی انتہائی خطرناک ٹارگٹ کلر گرفتار کرلیا

کراچی جدت ویب ڈیسک ناظم آباد پولیس نے کارروائی کے دوران مطلوب ٹارگٹ کلر گرفتار کر لیا۔ایس ایچ او ناظم نے جمعہ کے روز بتایا کہ ناظم آباد پولیس نے بٹگرام ہزارہ ڈویژن میں کارروائی ٹارگٹ کلر نظیر زادہ عرف کاکی گرفتار کر لیا۔ملزم کے خلاف تھانہ ناظم آباد اور تھانہ رضویہ سوسائٹی میں قتل سمیت مختلف نوعیت کے مقدمات درج ہیں اور ملزم نے فضل خالق نامی شخص کو گولیاں مار کر قتل کیا تھا۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.