افسوس ہے سینما کی ترقی میں خاطر خواہ کردار ادا نہیں کر سکا،کرن جوہر

ممبئی جدت ویب ڈیسک بھارتی ہدایتکار کرن جوہر نے کہا کہ وہ فلمی سینما کی ترقی میں خاطر خواہ کردار ادا نہیں کر سکے ۔ ہدایتکار کرن جوہر نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ 19سالہ طویل کیرئیر کے باوجود بھی انہیں اب بھی ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے فلمی سینما کی ترقی میں کوئی خاطر خواہ کردار ادا نہیں کیا۔انہیں اپنے کام کے معیار کو بہتر کرنا ہوگا اور مزید اچھی فلمیں دینی ہوں گی تاکہ بھارتی سینما کا نام دنیا بھر میں موثر انداز میں اونچا کر سکیں اور اس کے لئے وہ پرعزم ہیں۔کرن نے اپنی نئی فلم سے متعلق اپنی گفتگو میں بتایا کہ ان کی نئی فلم کا نام ابھی نہیں رکھا گیا،فلم کی اہم کاسٹ میں امیتابھ بچن،عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور شامل ہیں،فلم کی عکسبندی رواں سال اکتوبر سے ہو گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.