/

کرینہ کپور نے طویل انتظار کے بعد مداحوں کو اپنے دوسرے بیٹے کا اصل نام بتا دیا۔

ویب ڈیسک ::بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان اور کرینہ کپور نے طویل انتظار کے بعد مداحوں کو اپنے دوسرے بیٹے کا اصل نام بتا دیا۔

سیف علی خان اور کرینہ کپور کے دوسرے بیٹے کا  نام ’ جہہ‘  نہیں بلکہ ’جہانگیر علی خان ‘ہے  جبکہ ’ جہہ‘ ان کے ننھے بیٹے کو گھر میں پیار سے کہا جاتا ہے۔اور اب جہانگیر علی خان کے نام پر بھی بھارت میں دونوں اداکاروں کو تنقید کا سامنا ہے۔گزشتہ روز اداکارہ کرینہ کپورنے اپنی کتاب ’پریگنینسی بائبل‘ کی آن لائن لانچنگ کی، جسے بالی ووڈ کے مشہور پروڈیوسر کرن جوہر نے ہوسٹ کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کتاب میں کرینہ نے اپنے دوسرے بیٹے کے اصلی نام سے مداحوں کو آگاہ کیا ہے جو جہہ نہیں جہانگیر ہے، اس کتاب میں کرینہ کی اپنے بیٹے کو گود میں اٹھائے تصاویر بھی شامل ہیں۔کرینہ کپور کے دوسرے بیٹے کی پیدائش رواں سال 21 فرور ی میں ہوئی تھی اور تب سے اب تک ان کی کوئی واضح تصویر شیئر نہیں کی گئی جبکہ ان کے نام سے متعلق بھی بہت سی پیشگوئیاں کی جارہی تھیں۔کرینہ کے والد رندھیر کپور کی جانب سے سیف اور کرینہ کے دوسرے بیٹے کا نام ‘جہہ’ ہونے کی تصدیق کی گئی تھی۔

کرینہ کپور اور سیف علی خان 2012 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے جبکہ 2016 میں ان کا پہلا بیٹا ” تیمور علی خان” اس دنیا میں آیا تھا۔ جس کے نام پر انتہا پسند ہندووں کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تھی۔

https://www.instagram.com/p/CSOucXEDnNI/?utm_source=ig_embed&ig_rid=c0990476-5b4e-4464-9999-74b9c8c89603

Leave a Reply

Your email address will not be published.