Kashmir League, India took their grievances to the ICC
Kashmir League, India took their grievances to the ICC

کشمیر لیگ،بھارت اپنی فریاد لے کر آئی سی سی کے پاس پہنچ گیا

/

نئی دہلی: جدت ویب ڈیسک:بھارت کشمیر لیگ کے خلاف روتا دھوتا آئی سی سی کے پاس پہنچ گیا، پاکستان کے نجی ایونٹ کو منظور نہ کرنے کا مطالبہ کردیا، گورننگ کونسل کے پاس فل ممبر ممالک کے معاملات میں مداخلت کا کوئی اختیار ہی نہیں ہے۔

کشمیر پریمیئر لیگ نے بھارتی کرکٹ بورڈ کی نیندیں اڑادی ہیں، 6 اگست سے شیڈول ایونٹ میں شرکت کیلیے تیار غیرملکی پلیئرز کو ڈرانے دھمکانے کے بعد اب بی سی سی آئی روتا دھوتا آئی سی سی کے پاس جا پہنچا ہے۔

’کرک انفو‘ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی بورڈ نے آئی سی سی سے درخواست کی ہے کہ وہ کشمیر پریمیئر لیگ کو کسی صورت منظور نہ کرے کیونکہ ایک مقامی ایونٹ میں غیرملکی کھلاڑیوں کو شامل کیا جارہا ہے جس سے اس کے انٹرنیشنل ٹورنامنٹ ہونے کا تاثر مل رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Previous Story

خواتین کو وراثت میں حق نہ دینے والوں کیخلاف مقدمات درج کرنے کا حکم

Next Story

آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ ٹورنامنٹ 8 اگست سے شروع ہوگا

Latest from تازہ ترین