دنیا بھر میں کشمیری بھارت کے یوم آزادی کو آج یوم سیاہ کے طور پر منارہے ہیں

جدت ویب ڈیسک :حریت رہنماؤں کی اپیل پر وادی میں مکمل ہڑتال ہے اور جگہ جگہ سیاہ پرچم لہرادیئے گئے ہیں،کشمیریوں کی احتجاجی ریلیوں کو روکنے کیلئے پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی۔ادھر پیرس میں کشمیری بھارت کے یوم آزادی پر ایفل ٹاور پر احتجاج کریں گے جس کی قیادت بیرسٹر سلطان محمود چودھری کریں گےتفصیلات کے مطابق مقبوضہ وادی سمیت دنیا بھر میں کشمیری بھارت کے یوم آزادی کو آج یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں اس حوالے سے حریت رہنماؤں کی اپیل میں وادی میں مکمل ہڑتال کی گئی اور وادی میں تمام کاروباری مراکز اور بازار بند رہے،حریت رہنماوں کی اپیل پروادی کے تمام تعلیمی اداروں بھی مکمل بند ہیں، کشمیری بھارتی غاصبانہ قبضے کیخلاف آج ریلیاں نکالیں گے جن میں بھارتی تشدد اور بربریت کیخلاف مظاہرے کئے جائیں گے ، اسی مناسبت سے وادی بھر میں احتجاجی مظاہروں کو روکنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.