Katrina Kaif Indian Actress Bollywood
Katrina Kaif Indian Actress Bollywood

ٹرینرز اور ٹیچرز کے بغیر میں کچھ بھی نہیں ہوں،کترینہ کیف

/

ممبئی جدت ویب ڈیسک:بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے اپنی کامیابی کی وجہ اپنے ٹیچرز اور ٹرینرز کو قرار دے دیا ہے۔ کترینہ کیف نے انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں انہیں اپنے ٹرینر کی نگرانی میں ورک آوٹ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے اپنی یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ دراصل میں حیرت انگیز اساتذہ اور ٹرینرز کے بغیر کچھ بھی نہیں ہوں جو میرے ساتھ اتنے صبر سے کام کرتے ہیں۔اداکارہ نے مزید لکھا کہ ہر روز کچھ نیا سیکھ رہی ہوں۔اداکارہ کی پوسٹ پر لاکھوں صارفین لائیک کرچکے ہیں جبکہ مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Previous Story

بجلی صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں ریلیف ملے گا’فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پرنہیں ہوگا۔

Next Story

کنگنا رناوت کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان

Latest from تازہ ترین