افریقین کھلاڑی کیون اینڈرسن نے نئی تاریخ رقم کردی

لندن جدت ویب ڈیسک ٹینس سٹار کیون اینڈرسن نے اسپینش حریف کو شکست دیکر باون برس بعد یوایس اوپن کے فائنل میں پہنچنے والے پہلے جنوبی افریقی کھلاڑی بن گئے۔رینکنگ میں بتیسویں پوزیشن پر موجود کیون اینڈرسن نے سیمی فائنل میں شاندار ٹینس کھیلی، انہوں نے اسپین کے کرینو بسٹا کے خلاف پہلا سیٹ ہارنے کے باوجود ہمت نہیں ہاری۔کیون اینڈرسن نے لگاتار تین سیٹ جیت کر گرینڈ سلیم کے فائنل میں قدم رکھ دیے، وہ1965 کے بعد یوایس اوپن کا فائنل کھیلنے والے پہلے جنوبی افریقی کھلاڑی ہیں۔ڈبلز ایونٹ کے فائنل میں فلسیانو لوپز اور مارک لوپز پر مشتمل جوڑی کو شکست ہوگئی، نیدرلینڈز کے جولین اور رومانیہ کے ہوریا نے ٹائٹل اپنے نام کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published.